گزشتہ سال بے مثال کامیابیاں ملی اورمیں نے نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کروایا
لاہور(یو این پی)میری تحریر و ہدایات والے اسٹیج ڈرامے جو گزشتہ سال پیش کئے گئے انہیں جہاں بے مثال کامیابیاں ملی وہاں میں نے نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کروایا اگر اسٹیج پلے کی کہانی منفرد اور اسکرپٹ اچھا ہوتو یقینا کامیابی ملتی ہے ان خیالات کا اظہار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیاانہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں ایسے اسکرپٹ کے ساتھ عوام کے سامنے اسٹیج ڈرامے پیش کرنے کی ضرورت ہے جس میں پبلک کو انٹر ٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ مثبت پہلوبھی دیکھنے کو ملیں ضروری نہیں کہ ہم اپنے اسٹج ڈراموں میں فحش ڈانس اور اخلاقیات سے گرے ہوئے الفاظوں کو سہارالیں۔