کراچی(یواین پی) نامور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔پاکستان شوبز انڈسٹری ستاروں کی جانب سے مداحوں کو حیران کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کبھی کسی کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا میں چھائی رہتی ہیں تو کبھی کسی کی شادی کی، پہلے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے مداحوں کو حیران کیا، پھر سجل علی اور احد رضا میر نے تاہم شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جاری ہے۔مشہور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اور دونوں کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو بھی حیران کردیا ہے۔ اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال متعدد بار ایونٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیے اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا بھی سوشل میڈیا پر چرچا رہا تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی۔ویب یواین پی کے مطابق دونوں شوبز شخصیات سے جڑے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال بہت جلد ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، شادی کب ہوگی اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم ممکن ہے کہ دونوں شوبز ستاروں کی جانب سے اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے۔