کراچی: (یواین پی) رواں سال پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ میگا ایونٹ 9 فروری سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں سال کبڈی کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گیا، ورلڈکپ کے دوران کا آغاز 9 فروری سے ہو گا۔ ایونٹ میں پاکستان، بھارت سمیت دس ٹیمیں شامل ہونگی۔پول اے میں بھارت، ایران، سیرالیون، امریکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں، پول بی میں پاکستان، کیینڈا، کینیا، آسٹریلیا اور آذربائیجان کی ٹیمیں کھیلتی ہوئی نظر آئیں گی۔کبڈی ورلڈکپ 2020ء کے تمام میچز پنجاب میں ہوں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور، ضلع ننکانہ صاحب اور فیصل آباد میں میچز ہوں گے جہاں پر کھلاڑی میچ دیکھنے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔