غمگساری کادلاسہ بڑافریضہ ،غمزدہ شخص کوجینے کاحوصلہ ملتاہے،مقررین
Published on January 10, 2020 by admin ·(TOTAL VIEWS 386) No Comments
طا ہر جعفری کے بیٹے ، گلزار خان کی والدہ، ضمیر حیدر کے والد ودیگر کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی گئی
راولپنڈی( یواین پی) جرنلسٹ فا ئو نڈیشن کے زیر اہتمام اور راولپنڈی آرٹس کو نسل کے تعاون سے تعز یتی ریفرنس گزشتہ رو ز ہوا جسمیں سینئر صحافی مسعود ملک ( مرحوم)،جے ایف کے سینئر نائب صدر طا ہر جعفری کے بیٹے معتبر شاہ ،سینئر صحافی گلزار خان کے والد،ضمیر حیدر (نوائے وقت)کے والد،خیام عباسی(اذکار) کے والد ،ارشد بلوچ(دنیا) کی بھابی،سلیم بخاری کی والدہ، ملک طا ہر سابق صدر ایم ڈبلیو کے والد ، کامران اشرف(روز ٹی وی) کی ممانی،رفعت علی قیصر( نوائے اسلام آباد) کی اہلیہ،رفعت علی قیصر کی اہلیہ اور بھائی کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی،تعزیتی ریفرنس سے شیرافضل ملک چیف لائبریرین ای لائبریری ،بلال اظفر عباسی صوبائی ڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز جماعت اسلامی پنجاب نارتھ،وقار احمد ڈائر یکٹر راولپنڈی آر ٹس کو نسل،قاری سلیم،ڈائر یکٹر کالجز شیر احمد ستی،قاری جا وید اقبال حیدری، حفصہ سعید،صدر جرنلسٹ فا ئو نڈیشن ذوالفقار ملک، جنرل سیکر ٹری رفاقت حسین، صدر ربجا نثار احمد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس زندگی کو ہم غنیمت سمجھیں اور آپۖ سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں کیونکہ جب اس دنیا سے انسان نے جانا ہے پھر وقت نہیں ملنا کہ ہم عبادت کر سکیں،والدین دنیا میں بھی پالتے ہیں اور رزق کا سبب بنتے ہیں اور جب دنیا سے چلے جاتے ہیں تب بھی ان کی دعائیں ہمارے ساتھ رہتی ہیں، موت اٹل حقیقت ہے لیکن غمگساری کادلاسہ،ہمدردی بڑافریضہ ہے جس سے دکھ کم اور غمزدہ شخص کوجینے کاحوصلہ ملتاہے ،موجودہ نفسانفسی کے دورمیں مشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دینابہت بڑا کام ہے۔ریفرنس میں قاری جا وید حیدری نے رحمت دوعالمۖ کے حضور گل ہائے عقیدت بھی پیش کیا، آخر میں قاری سلیم نے دعا کرائی
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 107
Related