چینی لڑکی شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی، اسلام قبول کرلیا

Published on January 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

گوجرانوالہ/ راہوالی(یواین پی) انٹر نیٹ پر دوستی رنگ لے آئی، چین کی اکاؤنٹنٹ لڑکی نے پاکستان پہنچ کر گوجرانوالہ کے نوجوان تاجر سے شادی کیلئے اسلام قبول کر لیا۔اس سلسلہ میں جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی میں معززینِ علاقہ کی موجودگی میں تقریب منعقد کی گئی۔ جامعہ کے مہتمم علامہ محمد حنیف چشتی نے چینی لڑکی یانا کو کلمہ پڑھایا جس کا اسلامی نام مریم بی بی رکھا گیا۔اس موقع پر نومسلم مریم اور نوجوان تاجر عمیر خالد نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ پر ایک دوسرے کے دوست بنے اور بعد میں یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔مریم چین کے شہر چی جین میں اکاؤنٹنٹ تھی جبکہ عمیر خالد نے جنرل سٹور بنا رکھا ہے۔ اس موقع پر حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور نومسلم مریم بی بی کو قرآنِ پاک کا نسخہ بھی دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes