آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ڈی پی او اوکاڑہ

Published on January 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ پتنگ بازی سے جانوں کا ضیاع ہو تا ہے جس کی روک تھام معاشرہ نے مل کر کرنی ہے آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ضلع بھر کے پولیس افسران اس پر خصوصی توجہ دےں ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ پتنگ بازی کی وجہ سے بچے جہاں اپنا وقت ضائع کرتے ہیں وہاں قاتل ڈور کی وجہ سے جانوں کے ضیاع کا خطرہ موجود رہتا ہے جبکہ تپنگ بازی کے دوران بچے بد احتیاطی کی وجہ سے اپنا نقصان بھی کر بیٹھتے ہیں اس لےے پورے معاشرے پر ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کرےں اورمشترکہ طورپر اس کے خلا ف موثر کوششیں کرےں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ موجو دہ موسم میںشادےوں کی تقاریب کا سلسلہ چل رہاہے جہاں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں جس کے لےے ضلع بھر کی پولیس فورس کوہائی الرٹ رہنا چاہےے جدھر سے بھی آتش بازی ےا ہوائی فائرنگ کی آواز آئے وہاں فوری طورپر پہنچ کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے شر پسند عناصرکے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ایسے واقعات کی روک تھام کے لےے علماءاکرام ، تاجربرادری ، صحافی برادری اور سول سوسائٹی اپنا کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题