محراب پور ، بدامنی آکڑا پرچی جوا منشیات و فحاشی کخیلاف شہریوں کا احتجاج

Published on January 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

نوشہروفیرو (یواین پی)محراب پور میں بڑھتی ہوئی بدامنی آکڑا پرچی جوا منشیات و فحاشی کخیلاف شہریوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج۔۔۔تفصیلات کے مطابق محراب میں بڑھتی ہوِئی بدامنی چور فحاشی آکڑا پرچی جوا اورمنشیات کیخلاف شہری ایکشن کمیٹی کے ریاض احمد مغل اشرف علی دلشاد اور راشد ملاح کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اور ایس او محراب پور کیخلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر بڑھتی ہوئی بدامنی اور پولیس سرپرستی میں چلنے والے منشیات آکڑا جوا پرچی فحاشی کے اڈے جن سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے لیکن ایس ایچ او کو منتھلی سے غرض ہے جو ہر ماہ باقاعدگی سے لے رہا ہے جب سے ایس ایچ او سجاد اکبر محراب پور تعینات ہوا ہے محراب پور میں چوروں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے راشد ملاح نے کہا ایس ایچ او نے غریبوں کا جینا محال کردیا ہے گزشتہ رات ہمارا پندرہ سالہ نوجوان جو اپنے والد کا چیک اپ کروا کر آرہا تھا پولیس نے محراب پور پولیس نے تلاشی کے بہانے اس نقدی موبائل چھین لیا اور زبردستی تھانے میں لاکر اسے جوا کے جھوٹے مقدمے میں چالان کردیا گیا اس بوڑھے والد نے ایس ایس پی نوشہروفیروز ڈی آئی جی نواب شاہ آئی جی کراچی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme