عبدالحکیم(یو این پی)کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے صحت مند اور جرائم سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے مرحوم اسلم ندیم کی خدمات مدتوں یاد رہے گی ان خیالات کا اظہار انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر میاں بشارت علی نے ٹاؤن ھال بلدیہ عبدالحکیم میں قذافی فٹبال کلب کے زیراہتمام مرحوم صدر قذافی فٹبال کلب محمد اسلم ندیم کے ایصال ثواب کے لیئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مرحوم عبدالحکیم میں سپورٹس کے حوالے ایک خاص پہچان رکھتے تھے جنہوں نے اس دھرتی سے بہترین سپورٹس مین پیدا کیئے تقریب میں فٹبال ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنما چوہدری عبدالجبار اور لالہ عالم خان نیازی صدر پی ایف اے ضلع خانیوال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر شرکاءمیں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ عبداللطیف سابق ناظم یونین کونسل مہر ظہورحسین تھراج صدر مرکزی انجمن تاجران مہر اشرف تھراج سابق کونسلر منیرحسین کاظمی سٹار ویلفیئر سوسائٹی کے کپتان انجینئر فاروق ستار ملک پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر حاجی خرم نواز مہروی سیکرٹری جنرل سید عتیق مہتاب ہمدانی عبدالروف عاقب مہر اکرام تھراج محمد یوسف سیال زبیراحمد ظہیر محمد یاسین سیال پریس کلب کوٹ اسلام کے محمدافضل شاہد منیر حسین ممڑ ہمدرد گروپ کے رہنما چوہدری طالب حسین سابق اسٹیشن ماسٹر چوہدری محمد ارشاد قذافی فٹبال کے رہنما ماسٹر ظفراقبال سیال امجد حسین سمیت کثیر تعداد شامل تھی سٹیج سیکرٹری کے فرائض قذافی فٹبال کلب کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ظفر ارشاد کھوکھر نے سر انجام دیئے آخر میں مذہبی سکالر محمد عمر معاویہ نے فلسفہ موت پر مفصل بیان کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی