اچھے اسکرپٹ کے باعث شائقین اسٹیج ڈراموں کا رخ کرتے ہیں ایم اے ٹھاکر

Published on January 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

ہمیں شائقین کونئے موضوعات ،مسائل اور ان کے حل کیلئے اسکرپٹ لکھنے ہونگے
لاہور(یواین پی )معیاری ،اچھے اورمضبوط اسکرپٹ کے باعث شائقین اسٹیج ڈراموں کا رخ کرنے پہ مجبور ہوئے ہیں اسٹیج ڈراموں میں ذومعنی ڈائیلاگ اورفحاشی کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں جو عریانی فحاشی اور بیہودہ ڈائیلاگ کے ساتھ اسٹیج پہ پرفارمنس دیتے ہیں ان کا ضمیر انہیں ملامت کرتا ہے ان خیالات کا اظہارمعروف اسٹیج ایکٹر ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی اچھے اسٹیج ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں اور فیملیز اسٹیج ڈراموں کو دیکھنے آتی ہیںاس لئے ہمیں شائقین کونئے موضوعات ،مسائل اور ان کے حل کیلئے اسکرپٹ لکھنے ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog