پاکستان عالمی برادری میں باعزت مقام پر پہنچ گیا: وزیراعظم عمران خان

Published on January 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

اسلام آباد: (یو این پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری میں با عزت مقام پر پہنچ گیا۔ احتساب کے بغیر گورننس میں شفافیت کا کوئی تصور نہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں ملکی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم کو مختلف قانونی اور آئینی امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا استحکام اداروں کی آزادی میں ہے، 2020 عوام کے لئے ریلیف کا سال ہے، احتساب کے بغیر گورننس میں شفافیت کا کوئی تصور نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes