ممبران کوٹیسٹوںپر50فیصدرعایت حاصل،کنسلٹنٹ کی سہولت مفت میسرہوگی
اسلام آباد(یواین پی)جرنلسٹ فائونڈیشن کا صحت کے حوالے سے ممبران کیلئے ایک اور انقلابی اقدام،جرنلسٹ فائونڈیشن نے ایڈوانسڈ میڈیکل اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر کے ساتھ معاہدہ کیا جس کے تحت جرنلسٹ فائونڈیشن کے تمام ممبران اور ان کی فیملی کولیب کے تمام ٹیسٹوں پر50فیصد رعایت دی جا ئے گی، اس کے علاوہ مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں سے (مفت) مشاورت کی سہو لت بھی میسر ہوگی، جرنلسٹ فا ئونڈیشن کے ممبران اور انکی فیملی جر نلسٹ فائونڈیشن کے کارڈ پر تمام سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔جرنلسٹ فا ئونڈیشن کے صدر ذوالفقار ملک،جنرل سیکرٹری رفاقت حسین، نائب صدر ارشد بلوچ ،سیکر ٹری فنانس را جہ عتیق اور ممبر گو رننگ باڈی اخلاق احمد نے گزشتہ روز ایڈوانسڈ میڈیکل اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر جی ایٹ مر کز کا دورہ کیا۔ دورے کے مو قع پر ڈائریکٹر آپر یشنز قیصر شاہ نے تفصیلی بر یفنگ دی ،آخر میں وفد نے سی ای او کے ہمراہ میڈیکل سنٹر کے تمام شعبے بھی دیکھے۔