پاکستان میں شدید ترین برفباری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Published on January 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

گلگت (یواین پی) پاکستان میں شدید ترین برفباری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، گلگت بلتستان میں گزشتہ 4 روز سے مسلسل برفباری جاری، کئی فٹ برف پڑنے کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں شدید ترین برفباری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں گزشتہ 4 روز سے مسلسل برفباری ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔مسلسل برفباری کے باعث گلگلت بلتستان میں کئی فٹ برف پڑ چکی ہے۔ اس قدر شدید برفباری کے باعث گلگت بلتستان کا ناصرف ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ کٹ گیا ہے، بلکہ ان علاقوں میں نظام زندگی بھی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں شدید برف باری کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بھی ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme