عملہ کی ملی بھگت سے پرائیویٹ ورکر سوئی گیس میٹر چوری میں ملوث،متاثرین کا الزام
نوشہرو فیروز(یواین پی)محراب پور میں سوئی گیس میٹروں کی چوری محراب پور عملہ کی ملی بھگت سے آفس میں کام کرنے والے پرائیویٹ ورکر سوئی گیس کے میٹر چوری کرتے ہیں متاثرین کا الزام۔تفصیلات کے مطابق محراب پور شہر میں سوئی گیس میٹروں کی چوری میں اضافہ ہوگیا ہے محلہ مغل پورہ سے حاجی سرور مغل اور سعید احمد کے زیرتعمیر گھر سے دو گیس کے میٹر اتار کر لے گئے جبکہ اسٹیشن روڈ پر صحافی امجد ملک کی شاپ کے اوپر بنی رہائش کا گیس میٹر اتار کر لے گئے جس کی اطلاع محراب پور سوئی گیس آفیس کے انچارج کو دی گئی اور آفیس میں کام کرنے والے پرائیویٹ ملازم کے میٹر چوری میں ملوث ہونے کا بتایا گیا مگر آفیس انچارج و عملہ نے بنا تحقیق کے پرائیویٹ ملازم کا بھرپور تحفظ کیا اور کسی بھی تعاون سے معزوری کا اظہار کیا باخبر ذرائع کے مطابق سوئی گیس کا عملہ پرائیویٹ ملازم کیساتھ ملکر مختلف علاقوں سے میٹر اتار کر گم کردیتے ہیں جس کی صارف شکایت آفیس میں کرتا ہے آفیس والے صارف کو پولیس میں این سی داخل کروانے کا کہتے ہیں پولیس والے بجلی و گیس میٹر کی چوری کی این سی داخل نہیں کرتے جس پر صارف مجبوراً آفیس والوں کو ان کی مطلوبہ رقم دیکر نیا میڑ لگوالیتے ہیں محراب پور کی سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے