ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ ٹینس: ثانیہ مرزا کی فتوحات کا سلسلہ جاری

Published on January 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

ہوبارٹ: (یواین پی) ماں بننے کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کھیلوں کے میدان میں جاندار واپسی دیتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران اپنا میچ جیت لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی یوکرائن کی جوڑی دار نادیہ کیچنوک اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ثانیہ مرزا اور نادیہ کیچنوک نے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کرسٹینا مک ہالے اور انکی ہم وطن جوڑی دار وانیا کنگ پر مشتمل امریکی جوڑی دار شکست دی۔ فاتح ٹیم کا سکور 6-2 ، 4-6 اور 10-4 رہا۔دوسری طرف بلجیم کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلیسی مارٹنز کا سفر ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹیس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں تمام ہو گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes