معروف اینکر کاشف عباسی پر پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

Published on January 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) معروف اینکر کاشف عباسی پر پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، گزشتہ روز پیمرا کی جانب سے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ لانے کے معاملے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اور اس کے اینکر پر 60 روز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے معروف اینکر پرسن کاشف عباسی پر پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔پابندی واپس لیے جانے کے بعد کاشف عباسی نے جمعرات کے روز نجی ٹی وی چینل پر اپنا پروگرام معمول کے مطابق کیا۔ واضح رہے معروف اینکر پرسن کاشف عباسی پر 60 دن کی پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ الزام عائد کیا گیا کہ کاشف عباسی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ”قومی ادارے“ کی شہرت خراب کرنے کی کوشش کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes