لاہور: (یواین پی) بنگلا دیش کے دورہ پاکستان کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور مالیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیریز میں شامل 3 ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوام خاص طور پر فیملیز کی سہولت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سیریز کے لیے ٹکٹوں کے نرخ کم کر دیئے ہیں۔