کوئٹہ(یواین پی) گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان یاسین زئی نے جنرل مینجر سوئی سدرن گیس کمپنی لمٹیڈ مدنی صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں گھر یلو صارفین گیس کے پر یشر میں انتہائی کمی آنے کی وجہ سے عوام کئی مسائل سے دو چارہیں.شدید سردی میں گیس پر یشر کی کمی نے بزرگوں، مریضوں اور بچوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے اس ضمن میں ضروری ہے کہ فو ری طور پر گیس فراہمی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائیں. گورنر نے اس بات برزور دیا کہ غیر قانون طریقے سے نصب کیے گئے گیس کمپر یسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔