بورے والا(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ نے کہاہے ہے کہ نظر یاتی اور دیرینہ کارکن اور رہنما پارٹی کا قیمتی سر مایہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شہباز احمد ڈوگر کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکنوں اور رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کارکنوں اور رہنماو¿ں نے نئی تنظیم سازی پر نظرانداز کرنے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ان کارکنوں اور عہدیداروں کو شامل کیا جائے اور از سر نو تنظیم سازی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پرجوائنٹ سیکریٹری جنوبی پنجاب ملک فاروق احمد اعوان،چوہدری طارق محمود باجوہ،ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری عمران ارشادآرائیں، اور دیگر بھی موجود تھے۔