لندن: (یواین پی) مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے آٹے کے بحران پر فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ کس کے حکم پر آٹا بیرون ملک بھجوایا گیا؟شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب ملک میں کمی تھی تو گندم اور آٹا ملک سے باہر کیوں بھیجا گیا؟ قوم کو بتایا جائے کہ کس کے حکم پر اور کس قیمت پر گندم اور آٹا برآمد ہوا؟ عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک وقوم کا نقصان کرکے کس نے فائدہ اٹھایا؟قائد حزب اختلاف نے سوال اٹھا کہ 16 ماہ میں گندم کے ذخائر کہاں گئے؟ ذخائر کم تھے تو برآمد کرنے کا فیصلہ کیوں ہوا؟ سولہ ماہ میں ہر چیز کے تباہ ہونے کی وجوہات کا پتا لگانا ہوگا۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ صورتحال کی تنزلی کا یہی عالم رہا تو تین ماہ بعد کا سوچ کر خوف آ رہا ہے۔ حکمران 2020ء کو بہتری جبکہ معاشی ماہرین معاشی تباہی کا سال قرار دے رہے ہیں۔