کراچی: (یو این پی) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے قریب کار سمندر میں گرنے کے واقعے میں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے سمندر میں ڈوبنے والی گاڑی میں موجود دونوں افراد کی لاشوں کو جناح ہسپتال کے مردہ خانے پہنچا دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد افتخار اور دانیال شامل ہیں۔ ان میں سے ایک شخص اختر کالونی جبکہ دوسرا پنجاب کالونی کا رہائشی تھا۔ دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں۔