آئی جی پختونخوا کا بزرگ شہری کا احترام کرنیوالے پولیس افسر کیلئے 10 ہزار کا انعام

Published on January 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

خیبر: (یواین پی) انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا نے بزرگوں کے احترام کی مثال قائم کرنے والے ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک بزرگ اپنی فریاد لے کر تھانے گئے اور اس دوران وہ غلطی سے ایڈیشنل سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی کرسی پر بیٹھ گئے۔خیبر پختونخوا پولیس نے بزرگوں کے احترام کی مثال قائم کر دی۔ جب ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین دفتر پہنچے تو بزرگ شہری کو اپنی کرسی پر بیٹھا دیکھ کر انہیں اٹھانے کی بجائے ان کے برابر میں بیٹھ گئے اور بڑے تحمل سے ان کی بات سنی اور ان کی شکایت درج کی۔واقعہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے ایس ایچ او کی اعلیٰ ظرفی کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے ایڈیشنل ایس ایچ او کے اس اقدام کو مثالی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔آئی جی ثنا اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوعقیل امین نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes