بغداد: (یواین پی) مظاہرین نے مطالبات پر عملدرآمد کے لئے ایک ہفتے کی مہلت ختم ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ حکومت مخالف احتجاج کے دوران 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’الجزیرہ‘‘ کے مطابق عراق میں ایک مرتبہ پھر احتجاج پر تشدد شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں، سکیورٹی حکومت کی طرف سے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس سمیت براہ راست فائرنگ کی۔ بغداد میں حکومت مخلاف مظاہروں میں 3 افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے استعمال کے بعد براہ راست فائرنگ کے بعد ایک شہری کی ہلاکت سر میں گولی لگنے جبکہ دوسرے کی آنسو گیس شیل سے ہوئی۔الجزیرہ کے مطابق بصرہ میں مظاہرین نے فورسز پر گاڑی چڑھا دی جس کے بعد دو پولیس اہلکار زندگی کی بازی ہار گئے