امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

Published on January 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

ڈیووس: (یواین پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان میرے دوست ہیں، ان کیساتھ ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک ماضی میں کبھی اتنے قریب نہیں رہے جتنے آج ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کیساتھ دوبارہ ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور امریکا ایک پیج پر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy