بورےوالا(یواین پی)فیس بک پر ہونے والی دوستی کا شاخسانہ دوست نے ناراض پر 18سالہ دوست کےچہرےپرتیزاب پھینک دیا نوجوان کا چہرہ اور گردن شدید متاثر ہونے کے علاوہ ایک آنکھ کی بینائی بھی چلی گئی متاثر نوجوان نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بورےوالا کی نواحی آبادی احاطہ شاہ نواز کے رہائشی کلاس دہم کے طالبعلم 18 سالہ احمد کی فیس بک پر فیصل آباد میڈیکل کالج کے چوکیدار نوجوان محمد ریاض سے دوستی ہوگئی اور دونوں کا موبائل فون پر رابطہ تھا کچھ روز عرصہ قبل ان کی ناراضگی ہوگئی جس پر گزشتہ روز موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ریاض نے چلڈرن پارک کے قریب اس وقت احمد پر تیزاب پھینک دیا جب وہ اکیڈمی سے پڑھ کر واپس اپنے گھر واپس آرہا تھا اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے متاثرہ نوجوان کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا تیزاب سے نوجوان کا چہرہ اور گردن شدیدمتاثر ہونے کے علاوہ اس کی ایک آنکھ کی بینائی بھی ختم ہوگئی متاثرہ نوجوان کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق بھی ہسپتال پہنچ گئے انہوں متعلقہ ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن کو مقدمہ درج کرکے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دےدیا