معروف شاعر اویس خالد کو ایوارڈ سے نوازا گیا

Published on January 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

حبیب آباد( رشید احمد نعیم سے)سرزمین چونڈہ سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر اویس خالد کو ایک اور ایوارڈ سے نوازا گیاکاروان اقبال سٹی میگ،المحمود ٹرسٹ، سیف ہینڈ ویلفئیر آرگنائزیشن اور اقبال کا شاہین کے زیر اہتمام ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت رشید آفرین نے کی۔ مہمان خصوصی پیر سید مشکور حسین گیلانی تھے۔ مہمان اعزاز معروف شاعر سید عدید تھے۔ نظامت کے فرائض رحمن امجد مراد نے ادا کیے۔ دیگر شعرا میں اعجاز اعزائی،اعتبار ساجد، اویس خالد، فرانسس سائل،محمود کیفی، اجمل فاروقی، عدیل احمد، تجمل حسین تجمل،محبوب صابر، اکبر غازی، شبیر بلا، ایوب صابر، آصف علوی، منیر جعفری،سعد ضیغم، ارشد مرزا اور صوبہ بھر سے شعرا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آخر میں صاحب کتاب شعرا کو ایوارڈ سے نوازا گیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题