انسداد پولیو مہم ،ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی زیر صدارت اجلاس

Published on January 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 548)      No Comments


ٹھٹھہ (بیوروچیف حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی زیر صدارت آج دربارہ ہال مکلی میں ضلع ٹھٹھہ میں 17- فروری 2020ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شنکر لال راٹھور، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو عبیداللہ پہوڑ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اعجاز احمد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل کورنمنٹ اعجاز احمد بھٹو، یونیسیف، پی پی ایچ آئی، ڈبلوی ایچ او اور مرف کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم اور انفارمیشن کے افسران، این اسٹاپ، این آر ایس پی، ہیڈس اور دیگر مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں موجود پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاء کے قطرے پلانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروءکار لائیں تاکہ معصوم بچوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔ انوں نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ مہم کے دوران اسکولی بچروں کو پولیو کے قطرے پلانے سمیت گھر گھر پولیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہم کا مقررہ حدف حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ ضلع کی تمام این جی اوز کو آئندہ انسدا پولیو مہم کے دوران تعاون یقینی بنانے کیلئے پابند کیا جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوگکل گورنمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ ٹیموں کی تربیت کے دوران یو سی سیکرٹریز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو ڈاکٹر راجیش کمار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع میں پانچ سال تک عمر کے 2 لاکھ، 13 ہزار 424 بچوں کو پولیو سے بچاء کے قطرے پلانے کیلئے 603 گشتی ٹیمیں، 47 فکسڈ اور 59 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 148 ایریا انچارجز اور 54 یو سی ایم اوز کو بھی مقرر کیا گیا ہے تاکہ سو فیصد حدف حاصل کرکے مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme