وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جا رہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: شیخ رشید

Published on January 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کہیں‌ نہیں‌ جا رہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عمران خان کی ایمانداری کی قسم کھاتا ہوں۔ چوروں، ڈاکووں نے ملک بری طرح سے نوچا جس کے سبب تکلیف دہ شرائط پر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کو شریفوں، زرداریوں اوران کے ایجنٹوں سےخطرہ ہے، ملک میں افواہیں اڑائی جا رہی ہیں لیکن حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ جو عثمان بزدار سے ناراض ہیں، جلد مان جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 4 منصوبے مکمل کر کے سیاست چھوڑ دوں گا، ہم سےغلطیاں کوتاہیاں ضرورہوئی ہیں تاہم قوم سے کہتا ہوں کہ مسائل 2021 میں حل ہوں گے۔ ای سی سی میں آٹا برآمد کرنے کی مخالفت کی، مہنگائی کا جن نکل آیا، اسے بوتل میں بند کر دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes