نوشہروفیروز (یواین پی )خیرپور کے قریب بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی ریلوے ٹریک متاتر۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث ریلوے ٹریک بھی متاثر ہوا ہے تاہم مسافر کسی بھی قسم کی بڑی انجری سے محفوظ رہے تاہم کچھ مسافروں کو معمولی زخم آئے ہیں ٹریک کے متاثر ہونے کی وجہ سے تمام اب اور ڈاون جانیوالی مختلف ٹرینوں کو روک لیا گیا ہے اطلاع پر سیکورٹی اہلکار اور ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے.