وزیراعظم کے اقدامات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا قرار

Published on January 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اقدامات کو ڈرامہ اورعوام کے زخموں پر نمک قرا ردے دیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈرامے بازی سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، عمران صاحب! مافیا سے پیچھا چھڑانے کیلئے آپ سے پیچھا چھُڑانا پڑے گا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب! عوام کو ریلیف اب صرف آپ کے رخصت ہونے سے ملے گا۔پہلے آپ منافع خوروں کو چھوڑیں اور انہیں کابینہ اور بڑے عہدوں سے نکالیں؟ عمران صاحب! اگر منافع خوروں، ذخیرہ اندازوں قبضہ مافیا سے پیچھا چھڑانا ہے تو سب سے پہلے آپ سے پیچھا چھُڑانا پڑے گا۔ پاکستان کے عوام آپ کی نالائق، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! عام آدمی کی زندگی مشکل بنانے میں آپ اور آپ کی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، سارے مافیا اور منافع خور آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، ملک وقوم کی پہلے ان سے تو جان چھڑائیں قبضہ مافیا، منافع اور ذخیرہ اندوز آپ کے اے ٹی ایم اور دوست ہیں، وہ تو آپ کا کچن چلاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme