للیانی ،11ہزار کے وی کی تاروں نے متعدد گھروں میں جلا کر راکھ کر دیا

Published on March 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)گھروں کی چھتوں سے گزرنے والی11ہزار کے وی کی تاروں نے متعدد گھروں میں جلا کر راکھ کر دیا، محنت کش شہباز علی موت و حیات کی کشمش میں مبتلا ، ایم این اے چوہدری سلمان حنیف و ایس ڈی او کے بلند باغ دعوؤں کے باوجود تاریں جوں کی توں برقرار، دیہاتی سراپہ احتجاج،بجلی کی تاریں فوری گاؤں سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نواحی گاؤں لکھنیکے میں گھروں کی چھتوں پر سے گزرنے والی 11ہزار کے وی کی تار سے کرنٹ ٹی وی میں آ گیا جس سے نوجوان شہباز علی بری طرح جھلس گیا، جو اب بھی موت و حیات کی کشمش میں مبتلا ہے۔ اس سے قبل بھی پانچ افراد گھروں کے اوپر سے گزرنے والی11ہزار کے وی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جھلس چکے ہیں، واپڈ افسران کی بے حسی کہ اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، مذکورہ بجلی کی تاریں لکھنیکے سے گاؤں سے گزر کر ایم این اے چوہدری سلمان حنیف کے گاؤں گرین کوٹ کو جاتی ہیں۔اہلیان علاقہ شہباز علی، ڈاکٹر طارق محمود معصومی، محمد شفیق، محمد جہانگیر ، ریاست بلوچ، اسلم، اشرف و شہباز علی کی والدہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے چوہدری سلمان حنیف، اور ایس ڈی او واپڈا موقع دیکھ کر بجلی کی تاروں کو گاؤں سے باہر کروانے کا وعدہ کر چکے ہیں لیکن دیگر سیاستدانوں کی وجہ سے تا حال وعدہ وفا نہیں ہو سکا۔ اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی تاریں گھروں سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme