مہران ہائی وے پر نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جانبحق

Published on January 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی) مہران ہائی وے پر نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جانبحق ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ایک زخمی نواب شاھ منتقل۔۔تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پکا چانگ کے قریب جلال جی اسٹاپ کے پاس نامعلوم ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تینوں افراد علی شیر مجیدانو علی گوہر شر اور آفتاب سولنگی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو لوگ ٹریکٹر ٹرالی میں قریبی اسپتال لیجارہے تھے کہ علی شیر مجیدانو اور علی گوہر شر زخموں کی تاب لاتے ہوئے راستے میں ہی جانبحق ہوگئے زخمی آفتاب سولنگی کو تشویشناک حالت میں نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے جانبحق ہونے والے ریٹائرڈ ٹیچر علی شیر مجیدانو جلالجی کے گاوں گامن شر سے اور علی گوہر شر کا گاوں مبارک شر سے تعلق تھا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پکاچانک اسپتال میں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردی آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes