سرکاری سکولوں میں ہفتہ میں دو روز بچوں کو سکول سے جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ

Published on January 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

لاہور (یواین پی) سرکاری سکولوں میں ہفتہ میں دو روز بچوں کو سکول سے جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ، محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں جمع اور ہفتہ کے روز زیر تعلیم طلبا کو جلد چھٹی دے دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے کے 2 روز بچوں کو جلد چھٹی دے دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں ہفتہ میں دو روز بچوں کو سکول سے جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز زیر تعلیم طلبا کو جلد چھٹی دے دی جائے گی۔ یہ فیصلہ بچوں پر پڑنے والے ذہنی دباو کو کم کرنا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد اس فیصلے کا فوری اطلاق ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes