کراچی:(یواین پی) ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 24 جنوری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت مالیت 18 ارب 36 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ایک ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9کروڑ 17لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9کروڑ 20لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 44 کروڑ 75لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔