حکومت مخالف تحریک کی تیاری: فضل الرحمان نے شیڈول کو حتمی شکل دیدی

Published on February 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) مولانا فضل الرحمان نے ایک اور حکومت مخالف تحریک کی تیاری کرلی، اپوزیشن کی 5 جماعتوں کے ساتھ ملکر شیڈول کو حتمی شکل دیدی۔اپوزیشن کی 5 جماعتوں میں پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمیعت اہلحدیث، قومی وطن پارٹی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ احتجاجی حکمت عملی کا آغاز 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے کیا جائے گا، 9 فروری کو لاہور میں احتجاجی کنونشن ہوگا، 15 فروری کو اسلام آباد میں اپوزیشن کے احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، 23 فروری کو کراچی، یکم مارچ کو پشاور میں احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کنونشنز سے مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے، ملک گیر کنونشنز کے انعقاد کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes