لاہور(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں اور انہیں بھی چاہئے کہ ہمیں اپنا ساتھی سمجھیں نہ کہ دشمن۔ عمران خان کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں، اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اتحادی ہونے کے علاوہ ساتھی بھی ہیں، ساتھ نبھانا خوب جانتے ہیں، ہماری پارٹی بے شک چھوٹی ہے لیکن تجربے کے لحاظ سے دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بھی کر چکے ہیں۔ق لیگی سربراہ کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی کے بیانات سچائی اور حب الوطنی کی عکاسی کرتے ہیں، اتحادی ہمیشہ اتحاد اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں۔چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں اور انہیں بھی چاہئے کہ ہمیں اپنا ساتھی سمجھیں نہ کہ دشمن، ہمارے بیانات کا بعض دوست ان کا غلط مطلب نکال کر عمران خان کو کلپ دکھا کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔