تبدیلی کیلئے نمبر گیم پوری کر لی گئی، تحریک انصاف کی حکومت کسی بھی وقت گرا دی جائے گی

Published on February 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

لاہور (یواین پی) رہنما مسلم لیگ وارث کلو کا کہنا ہے کہ تبدیلی کیلئے نمبر گیم پوری کر لی گئی، تحریک انصاف کی حکومت کسی بھی وقت گرا دی جائے گی، پنجاب میں حکومت گرانے کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی مشترکہ منصوبے پر کام کر رہے ہیں، حکمراں جماعت کے ناراض اراکین اسمبلی سے بھی رابطے کیے جا چکے، نواز شریف کے حکم کے بعد پہلے صوبے میں اور پھر وفاق میں حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی وارث کلو نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اور وفاق دونوں میں تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ رہنما ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت گرانے کیلئے پیپلز پارٹی کیساتھ مل کر تمام بھاگ دوڑ کی گئی ہے۔تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی کو بھی ساتھ ملا لیا گیا ہے۔اب صرف پارٹی نواز شریف کے حکم کا انتظار ہے۔ جیسے ہی پارٹی سربراہ اشارہ کریں گے پھر سب سے پہلے پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ کیا جائے گا، پھر اس کے بعد وفاق میں بھی حکومت کی تبدیلی لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت پنجاب میں خاص کر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ تحریک انصاف کے اپنی اتحادی جماعتوں خاص کر مسلم لیگ ق سے معاملات خراب ہوئے ہیں۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ق صوبے میں تبدیلی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی بھی اپوزیشن جماعتوں سے رابطے رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم مسلم لیگ ق کا موقف ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ تحفظات اپنی جگہ لیکن ق لیگ حکومت کیساتھ ہی کھڑی ہے، حکومت کو اپنے اتحادیوں کو سوکن نہیں سمجھنا چاہیئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme