پشاور (یواین پی) سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ سودجیسے ناسورکیخلاف پہلی قانون سازی کاسہراپاکستان تحریک انصاف کے سرہے،پہلے صوبہ خیبرپختونخوامیں سودکیخلاف قانون سازی کی اب وفاق میں بھی سودکیخلاف قانون لارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کمزور،مستحق اورپسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 200ارب روپے کی لاگت سے سب سے بڑے فلاحی احساس کفالت پروگرام کااجراء کردیاہے جس سے ملک بھر میں 70لاکھ مستحق خواتین بھی مستفیدہوں گی، فلاحی منصوبے سے 70لاکھ مستحق لوگ جوغربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہے تھے اب انشاء اللہ معاشی طاقت بن جائیں گے، نئے پاکستان میں کمزورطبقے کواوپرلارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے جس ریاست مدینہ کاوعدہ کیاتھا اس وعدے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے زروبی،ضلع صوابی میں سوئی گیس کے بڑے منصوبے اورسڑک کے افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ ضلع صوابی کی8یونین کونسلزمیں زراعت کیلئے بڑاپیکیج لیکرآرہے ہیں،اس کے علاوہ بھی ضلع صوابی کی ترقی اوراس خطے کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے اربوں روپے کے دیگرمنصوبے بھی برق رفتاری سے جاری ہیں،غازی بروتھامتاثرین کیلئے پانی کی فراہمی کوجلدازجلدبحال کردیاجائیگاجس سے شعبہ زراعت میں بھرپورتبدیلی آئیگی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں موجودمہنگائی کی ذمہ دارسابقہ حکومتیں اورانکی پالیسیاں تھیں، پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حالات پرقابون پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے جووعدے کئے تھے ان پرعملدرآمدکیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجارہا،وہ دن دور نہیں کہ پاکستان ایشیائ کا ٹائیگرہوگا۔