وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا، بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

Published on February 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کیلئے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے فیصلہ کرتے ہوئے چینی حدود استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا کیلئے بھارتی فضائی حدود نہیں بلکہ چینی حدود استعمال کرینگے۔ چین کی فضائی حدود استعمال کرنے سے وزیراعظم کا سفر 4گھنٹے مزید طویل ہو جائے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا روانہ ہوگا۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم ملائیشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے زیر اہتمام ایک تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات اور سٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کی علامت ہے۔ اگست 2018ء میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کا دوسرا دورہ ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے نومبر 2018ء میں ملائشیا کا دورہ کیا تھا جبکہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے گزشتہ برس مارچ 2019ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔دونوں وزرائے اعظم نے ستمبر 2019ء میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھی ملاقات کی تھی۔ دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes