کوئٹہ(یواین پی) یوم یکجہتی کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 فروری بروز بدھ کو منایا جائیگا۔ اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مذاکروں کا اہتمام کیا جا ئیگااور مختلف اداروں کے زیر اہتما م مختلف تقریبات منعقد کرنے کے سا تھ ریلیاں نکالی جائیں گی۔کشمیر ی شہداءکی یاد میں ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔