تحریر : زین العابدین
تراس تراس کر رہا ہے سارا زمانہ مو دی تیری روش پر
دو نوں جہاں لعنت کر رہے ہیں تیری شیطانیت پر
بھارت میں دو قومی نظریہ پوری قوت سے زندہ ہو چکا ہے73سال بعدہندوستان میں جاگا ہوااسلامی نظریہ کسی صورت مردہ نہیں ہو سکتاکشمیر میں 180دن بعد بھی کرفیو نافذ ہے ہمارے کشمیری بہن بھائی کربلا طرز کے ظلم کا شکار ہیںمودی جدید دور کا گھٹیا ترین یزید، جو بچوںپر ظلم وستم کیلئے عالم اسلام کے سبسے بڑے دشمن اسرائیل سے نئے نئے ہتھیار منگوا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پیلٹ گنز جسمیں ایک وقت میں 300 سے600چھرے بھرے جا سکتے ہیںبھارتی فوجی اسی انسان دشمن ہتھیار سے کشمیریوں کی آنکھیں سر عام ضائع کر رہی ہے سپرپاور امریکا سمیت پورااقوام متحدہ یہ تماشا دیکھ رہاہے مگر کوئی بھارت کو گردن سے دبوچنے کیلئے تیارنہیں ،بلکہ دنیا انصاف کودولت اور معیشت کے ترازو میںتول رہی ہے مودی انڈیا کو مکمل ہندو ریاست میںبدلنا چاہتا ہے جدھر16کروڑمسلمان12,کروڑ سکھوں کے علاوہ اور کئی اقلیتںبڑی تعداد میں موجود ہیںان دنوں حوانیت کے چراغ سے مودی کی شکل میں نیا جن باہر آ چکا ہے جسکی وجہ مقبوضہ کشمیر کے بعد کولکتہ،ممبئی ،نئی دلی اور پنجاب سے اُٹھنے والی آزادی کی تحریکیں ہیںجن میں مختلف کالجوں ،یونیورسٹیوں کے طلباءکا احتجاج پورے ہندوستان کواپنی لپیٹ میں لے چکا ہے سرفہرست مسلم یونیورسٹی علی گڑھ ،جسنے تحریک آزادی پاکستان کی جدوجہدکو ہر گھر تک پہنچایا اب کشمیر کی صدادنیا کے ہر محلے تک پہنچانے میںناقابل فراموش کردار ادا کر رہی ہے بھارت کا موجودعکس بالکل قیام پاکستان والا منظر پیش کر رہا ہے مسلمان عزت اورآبروبچانے کیلئے نعرہ تکبیر کے ساتھ ایک بار پھر میدان میںکود پڑے ہیں گرم خون ،سچے جذبوں والا،برصضر میں بسنے والا،ہر مسلمان آزادی کشمیر کا سپاہی ہے جیسا کہ کافی دن پہلے آزاد کاغذ پرمیں نے مستقبل قر یب میں بھارت میں قائم ہونے والے نئے پاکستان کانقشہ کھینچا تھاجو کشمیر کے محاذپر انڈیاکے لگاتار غلط طرز ِعمل کے باعث جلد حقیقت کا روپ دھارنے والا ہے انشاءاللہ مسلمانوں کے خلاف متحدہ فرعونوں کی فرعونیت آجکل کشمیر میںپورے عروج پر ہے درندگی ،قتل ،ریپ،کمسن بچوں کی برین واشنگ اور خون میںلت پت لاشیں یہی ہے بھارت کا شیطانی چہرہ جسے موجودہ حکومت دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کر رہی ہے جنوبی ایشیا کے حالات ہر گزرتے پل کروٹیں بدل رہے ہیںبھارت کے گلی کوچوں میں آج جناج کا نظریہ مسلمانوں کو علامہ اقبال کی شاعری کیطرح بیدار کر رہا ہے پاکستان اور کشمیر وہ دوا نگلیاں ہیں جن کے درمیان فرق ہے مگرایک ہی ہاتھ کا حصہ ہیںاصل میں دنیا کشمیرکا مسئلہ حل ہی نہیں کرنا چاہتی یہ مسلمانوں کا دردِ سرہے کافروں کا نہیں ورنہ 73سال بعد بھی آزادی کاانتظار پہلے ہی دن ختم ہو چکا ہوتااب جو کچھ کرنا ہے اپنے ایمانی جذبے، جہادی فلسفے کو سامنے رکھ کرمسلمانوں کو کرنا ہوگامتحدہ ہو کے اگر اب بھی اہل اسلام نے تلواریں نہ نکالی کُفراس خطے پر حاوی ہو جائے گاہندوستان میں مسلمان ہونا بھی جُرم ہے عورتوں کے نقاب کرنے پر پابندی ہماری اسلامی تاریخ ،تہذیب ،روایات اور ثقافت سب کچھ خطرے میں ہے موجود وقت کایہی تقاضا ہے کہ ہم میں صلاح الدین ایوبی اور محمود غزنوی دوبارہ زندہ ہو جائیںورنہ ہم مٹ جائیں گے یہ امن اور سلامتی کی آخری لائن ہے کیا ہم اسکے لیے تیار ہیں؟کیا ہم دنیاکو ساتھ ملا کے اقوام متحدہ سے پاس شدہ قراردادوں پرعمل درآمدکروا سکتے ہیں ؟نہیں کی صورت میں کیا ہوگا ؟ظلم تو نہیںروکے گا،پھر پاکستان کیا کرے گا؟مودی کی فرعونیت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اسی ہمیشہ کیلئے لگام کون ڈالے گا؟ ادھرنئے بھارتی آرمی چیف نے آتے ہی پاکستان کو دھمکیاں دی جسکا جواب دیتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے اپنے پرسنل اکاﺅنٹ سے یہ ٹویٹ کی ” پارٹی میں خوش آمدید۔ہم توقع کرتے ہیںکہ 27فروری 2019کو یاد رکھنے والے تبدیلی کے تجربے کے بعدبہتر احساس غالب ہوگا۔2020پاکستان کا سال ہے اور کہیں بھی کہیں بھی اختتام کے آغاز کا تسلسل ©” ۔ سیانے کہتے ہیںشیر کے علاقے میں نہیں جاناچاہے اگر ایک بار زندہ بچ کے نکل آئے ہیںیہ کوئی معجزہ ہو سکتا ہے مگر مودی گیڈرکو کون سمجھائے جو شیر کے علاقے میںرات کے اندھیرے میں حملہ کرنے آتا ہے مگرجنگل کے بادشاہ کو دیکھتے ہی حواس باختہ ہو کے گر جاتاہے ہمارے ہاں بزدل دشمن کو چائے بھی پلائی جاتی ہے پرہر بار ایسا نہیں ہوتاشیر شکار کرنے پر آ جائے تو اپنی حدود سے باہر نکل کے بھی شکار کرلیتا ہے ۔مودی کے حالیہ بیان پر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے ” پاکستان اور افواج پاکستان ہمیشہ بھارت کو سرپرائز کریں گی جو فوج 8ملین کشمیریوں کو 71سال سے شکست نہیں دے سکی وہ 207 ملین پاکستانیوںکو کیسے شکست دے سکتی ہے جنگ میں کسی کی ہارجیت نہیں ہوتی،انسانیت ہارتی ہے اگربھارت نے جنگ شروع کی تو ختم ہم کریں گے “۔ اپنے وقت کا سبسے بڑافرعوںجسکی لاش آج بھی مصر میں محفوظ ہے اپنے لشکر سمیت دریائے نیلم میںغرق ہواکشمیر کو کربلا بنانے والاآج کا فرعون مودی جسکی فرعونیت پاک فوج کے ہاتھوں بہت جلد دریائے جمنامیںغرق ہوگی سبھی مسلمان ملکر کہیں انشاءاللہ ۔کشمیرکے حوالے سے علی رضارضی صاحب کی خوبصورت نظم سے چند اشعار ۔
محمدﷺ کی یہ اُمت ہے مجھے اس کو بچانا ہے
مجھے نہ روک میری ماں مجھے کشمیر جانا ہے
وہ جیسے تین سو تیرہ نے لشکر کو بچھاڑا تھا
وہ میدان بدر مجھ کو دوبارہ پھر سجانا ہے
یہ ہندو بھول بیٹھا ہے صلاح الدین و ٹیپو کو
ابھی زندہ مجاہد ہیں یہ کافر کو بتانا ہے
مجھے تاریخ کے اوراق نے انتا بتایا ہے
جہاں فرعون ہو پیدا و ہیں موسیٰ نے آنا ہے
مجھے جانے سے نہ روکو کہ اب تو ٹھان لی میں نے
شہیدوں کے لہو کا اب مجھے بدلہ چکانا ہے
شاعر(علی رضا رضی)۔