کراچی: (یواین پی) سندھ کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سعید غنی کو محکمہ تعلیم، وزیر بلدیات ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔ محکمہ تعلیم کی وزارت وزیراعلیٰ سندھ کے پاس تھی، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔صوبائی وزیر برائے صنعت جام اکرام دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کی اضافی وزارت دے دی گئی ہے۔ سہیل انور سیال بطور وزیر برائے آب پاشی اور محکمہ زکوۃ عشر واوقاف فرائص سر انجام دیتے رہیں گے۔وزیر اطلاعات سعید غنی کو محکمہ تعلیم اور وزیر بلدیات ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ ناصر شاہ کے پاس پہلے سے ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ اور مذہبی امور کی وزارت بھی ہے۔محکمہ تعلیم کی وزارت وزیراعلیٰ سندھ کے پاس تھی۔ سعید غنی کے پاس محکمہ محنت کا قلم دان بھی رہے گا۔ وزرا کے قلم دان میں تبدیلی کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا ہے۔