لاہور(یواین پی) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 450 اور 385 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1579 امریکی ڈالر ہو گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونا 450 روپے گھٹ کر 91050 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔