غیور عوام کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ایم اے ٹھاکر

Published on February 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا
لاہور(یواین پی)بھارت خود کو دنیا کی بڑی جمہوریت سمجھتا ہے انسانی حقوق کی پامالی ان کے منشور میںشامل ہے یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایک کروڑ سے زائد کشمیری عوام کو بندوق کی نوک پر غلام بنا کر کشمیری مسلمانوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیںپاکستان کی قومی پالیسی میں کشمیر کی آزادی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار رائٹر ،ڈائریکٹرو ایکٹر ایم اے ٹھاکرکامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے غیور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیر کی آزادی کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا بھارت کا جمہوری چہرہ سراسر دھوکا اور فریب کے سوا کچھ نہیںبھارت انسانیت کے چہرے پر کلنک کا ٹیکہ ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes