کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب رکوادی گئی

Published on February 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

کابل(یواین پی) اشرف غنی حکومت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی 5 فروری کو ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب رکوا دی ہے‘تقریب کابل کے مقامی ہوٹل میں منعقدہونا تھی مگر افغان حکومت کے دباﺅ پر ہوٹل انتظامیہ پاکستانی سفارت خانے کو جگہ فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کو کابل کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی سفارت خانے کی تقریب رکوانے کا علم ہے مگر ابھی تک دفتر خارجہ کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog