بورے والا ( یواین پی) ڈویڑنل پبلک سکول میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنررانا اورنگزیب خان، تحصیلدار محمد ظفر علی مغل،شیخ شہزاد مبین۔سابق پرنسپل پروفیسر راشد سدھو،ایم ایس ڈاکٹر محمد عمران بھٹی،ڈاکٹر شاہد اقبال،چوہدری محمد غضنفر،سید سجاد حسین بخاری،زیارت علی غوری،اعجاز اسلم چوہدری،پرنسپل صلاح الدین،اور دیگر بھی شریک تھے۔ڈی پی ایس کے طلباءنے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقاریر،کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خاکے پیش کرکے منظر کشی کی۔مرکزی علماءکونسل پنجاب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی ،ریلی سے معروف عالم دین حافظ محمد یاسر راشدی نے خطاب کیا اس موقع پر نائب صدر پنجاب ابو سفیان حنفی ،چوہدری عبدالمجیب پوسوال ،چوہدری محمد عاطف و دیگر بھی موجود تھے ۔