کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے ریلی کے شرکاءکا خطاب

Published on February 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

عبدالحکیم(یو این پی)کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے ستر سال سے مسلم کشی پر ہندو بنیا کی دہشت گردی پر آواز بلند کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار سیول سوسائٹی صحافی تاجران کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے اخوت گروپ ہمدرد گروپ اور پریس کلب کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس کے بعد جماعت اسلامی ینگ ٹائیگر سٹوڈنٹس کی طرف سے دربار حضرت سلطان عبدالحکیم سے غوثیہ چوک تک کشمیری قوم سے اظہار ہمدردی کے لیئے ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی قائدین نے کہا کشمیر قرار داد مذمت سے نہیں بلکہ ہندو کی مرمت سے آزاد ہو گا حکومت پاکستان جہاد کی اجازت دے مسلم مجاہدین انڈین آرمی کو ناک چنے چبوا دیں گے آخر میں شام پانچ بجے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے اٹک پمپ بستی بہاولپور سے غوثیہ چوک تک کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی شہر میں نکالی گئی مختلف ریلیوں کی قیادت سابق نائب تحصیل ناظم کبیروالا مہر اشرف تھراج سابق ناظم مہر ظہور حسین تھراج سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ عبداللطیف نائب صدر انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن پنجاب میاں بشارت علی صدر پریس کلب رجسٹرڈ حاجی خرم نواز مہروی جاوید خان حکیم مختار مہر اکرام تھراج محمد یاسین سیال چوہدری فیصل جاوید جماعت اسلامی کے رہنما مہر عارف تھراج حمیداللہ خان مسلم لیگ (ن)کے وسیم اقبال سہو مہر ریاض سسرانہ حاجی علی اکبر صدیقی انجمن تاجران کے حاجی اشرف بٹ خالد حسین میو انعام احد سلیمی نورالحسن نائب تحصیلدار نے کی اس موقع پر پولیس انٹیلی جنس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy