استنبول(یواین پی) ترکی میں ایک کے بعد دوسرا برفانی طوفان آ گیا، واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 28 تک جا پہنچی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق منگل کی شب برفانی طوفان آیا جس کی زد میں آ کر پانچ افراد مارے گئے۔ ریسکیو ٹیمیں جب امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچیں تو ایک اوربرفانی طوفان نے انہیں آ گھیراجس کی وجہ سے وہ بھی برف تلے دب گئے۔حکام نے مزید ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی ہیں۔ اب تک 30 افراد کو برف سے نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔