راولپنڈی (یواین پی) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پہلی بار راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلی بار ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 2001ء میں پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا، وقار یونس کی قیادت میں پاکستان نے اس میچ میں اننگز اور 264 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ بنگلہ دیش نے پاکستانی سرزمین پر واحد ٹیسٹ سیریز 2003ء میں کھیلی، تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کراچی، دوسرا پشاور اور تیسرا ملتان میں کھیلا گیا۔