کراچی (یواین پی) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بیٹی پر تشدد کرنے والا باپ گرفتار۔ مکنیکل انجینئر ہوں، طلاق ہو چکی ہے، بچی کی گھر میں بہت لڑائیاں ہوتی تھیں، بچیاں حد سے بڑھ گئیں تو مجھے مارنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اپنی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سنگدل باپ نے انتہائی بے دردی کے ساتھ اپنی بیٹی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران بننے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر صوبائی حکومت حرکت میں آئی اور واقعے کی تحقیقات شروع ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نے باپ کی جانب سے بیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا اور ایس ایس پی سینٹرل کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر پولیس نے باقاعدہ کارروائی شروع کر دی۔