نوشہرو فیروز(یواین پی)پولیس کا کرمنلز کیخلاف کریک ڈاون اقدام قتل پولیس مقابلہ منشیات ناجائز اسلحہ 19 مقدمات میں مطلوب ملزم اسلحہ سمیت منشیات فروش کو 72 بوتلیں شراب سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کرمنلز کیخلاف کریک ڈاون لاکھا روڈ پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے ایک ایکٹو کرمنل غلام حسین ڈاھری کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم سے 30 بور پسٹل میگزین چار گولیاں برآمد کرلیں بتایا جاتا ہے کہ ملزم ہالانی محبت دیرو اور لاکھا روڈ کے تھانوں قائم 19 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جن اقدام قتل منشیات پولیس مقابلہ چوری و ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج ہیں لاکھا روڈ پولیس نے ملزم کیخلاف سرکاری مدعیت میں سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے دوسری کاروائی میں ہالانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ایک منشیات فروش گل شیر کوندر کو کار سمیت گرفتار کرکے ملزم کی کار سے 72 بوتلیں شراب کی برآمد کرکے ملزم کیخلاف ہالانی تھانہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔